ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / غزہ پٹی: حماس کے 9 ٹھکانوں پر اسرائیلی فضائی حملے

غزہ پٹی: حماس کے 9 ٹھکانوں پر اسرائیلی فضائی حملے

Tue, 19 Jun 2018 12:13:30    S.O. News Service

غزہ 19جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے پیر کے روز غزہ پٹی کے شمال میں حماس تنظیم کے عسکری اہداف پر 9 حملے کیے۔ اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق یہ کارروائی اسرائیل کی جانب آتش گیر کاغذی طیارے داغے جانے کے جواب میں سامنے آئی ہے۔بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا فضائی حملوں میں کوئی جانی نقصان ہوا یا نہیں۔یاد رہے کہ پتھروں کے بعد آتش گیز کاغذی طیارے 30 مارچ کو شروع ہونے والے فلسطینیوں کے احتجاجی سلسلے کی علامت بن گئے ہیں۔ غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر ہونے والے ان مظاہروں کا مقصد فلسطینی پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کی واپسی کے حق کا مطالبہ کرنا تھا۔اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز دو فلسطینیوں کو زخمی کر دیا تھا جو آتش گیر غبارے بھیجنے کی تیاری کر رہے تھے۔ نمائندے نے پیر کی صبح بتایا کہ غزہ پٹی کے نزدیک یہودی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ پٹی سے داغے جانے والے تین راکٹوں کا پتہ چلایا جن میں ایک غزہ پٹی کے اندر ہی گر گیا۔ دیگر دو راکٹوں کے گرنے کی جگہ نہیں بتائی گئی۔یاد رہے کہ 30 مارچ سے غزہ پٹی کی سرحد پر ہونے والے احتجاجی سلسلے کے دوران فلسطینی نوجوانوں نے مزاحمت کا ایک نیا طریقہ اپنایا ہے۔ اس کے تحت کاغذی طیارے آتش گیر مواد لے کر جاتے ہیں۔ ان کی مدد سے پٹرول بم باندھ کر اسرائیلی یہودی بستیوں میں پھینکے جاتے ہیں۔ اسرائیلی فوج اس نئے طریقہ کار سے نمٹنے میں ناکام نظر آتی ہے۔


Share: